15 جنوری 2014 - 20:30
شہید اعتزاز حسن نے شجاعت و بہادری کی بہترین مثال قائم کی، غلام محمد فخرالدین

ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے سیکرٹری جنرل کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں علم دشمن دہشتگردوں کے خلاف فوری اور منظم کاروائی کرے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے کہا ہے کہ شہید اعتزاز حسن نے ہمت اور بہادری کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وحدت ہائوس قم میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ فخرالدین نے ہنگو کے طالب علم شہید اعتزاز حسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی شھادت کو شجاعت اور بہادری کی بہترین مثال قرار دیا اور لواحقین سے تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان سے علم دشمن دہشتگردوں کے خلاف فوری اور منظم کارروائی کا مطالبہ کیا۔

.......

/169